چین : 8منزلہ عمارت لمحوں میں ڈھیر

May 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

کئی منزلہ بلندو بالاعمارت کی تعمیر و تزئین میں جہاں مہینوں ہی نہیں سال بھی لگ جاتے ہیں وہیں اُنہیں گرانے کیلئے صرف چند سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔

کچھ ایسے ہی مناظرچین میں دیکھے گئے جب ایک عمارت کو دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔چین کے شہر میں 8منزلہ عمارت کو گرانے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کر کے صرف سیکنڈ کے اندر بلڈنگ زمین بوس کردی گئی .

لیکن منصوبے کے برعکس عمارت غلط سمت کی طرف سڑک پرگری جس کی وجہ سے وہاں کھڑی ڈگر مشین ملبے تلے دب گئی اور علاقہ مٹی اور دھواں سے ڈھک گیاجبکہ تباہی کا منظر دیکھنے کیلئے آئے افراد ملبے تلے آنے سے بال بال بچے ۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ عمارت کو گرانے کا مقصد نئی عمارت کی تعمیر ہے۔