پورا جہاز سر پر سے گزر گیا

May 16, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


باتیں سر پر سے گزر جانے کا محاورہ تو ہر کسی نے سنا ہوگا۔لیکن یہ کیا۔یہاں تو پورا جہاز ہی سر پر سے گزر گیا۔کیوں ہوگئے نا حیران لیکن یہی حقیقت ہے جس نے غرب الہند کے پاس ماہو ساحل پر چھٹیاں مناتے اور وڈیو زبناتے سیاحوں کو ایک لمحے کیلئے دنگ کردیا۔

کیریبین جزیرے کے ماہو بیچ پر یہ منظر روز دیکھنے کو ملتا ہے جب ہو ائی جہا ز سیاحوں سے صر ف بیس گز اوپر سے گز رتے ہیں اور ایسا محسو س ہوتا ہے جیسے یہ ہوا ئی جہا ز آ پ کے اوپرہی گرنے وا لا ہے ۔

اتنا نیچے اڑنے کی وجہ جزیرے سے چند میل دور مو جو د سینٹ مارٹن ایئر پورٹ ہے جسکا رن وے بہت چھو ٹا ہونے کی وجہ سے جہا ز کو لینڈ کرنے کیلئے انتہائی نیچے اُڑنا پڑ تا ہے ۔