کانگو میں ایبولا کا پھیلاؤ ، عالمی ادارہ صحت ہنگامی اجلاس بلائے گا

May 18, 2018

عالمی ادارہ صحت نے جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کے موضوع پر ایک ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کرسٹیان لِنڈمائر کے مطابق اس سلسلے میں ماہرین کی ایک کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ آیا کانگو کے طبی شعبے میں ہنگامی حالت نافذ کی جائے۔

ان کے بقول اس طرح بین الاقوامی تعاون بڑھنے کا امکان پیدا ہو جائے گا، ڈبلیو ایچ او کا ہنگامی اجلاس جنیوا میں منعقد ہو گا۔

جمہوریہ کانگو میں ایبولا کے پھیلنے کے تازہ واقعات میں اب تک 23افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔