ڈیشا پٹانی اور سلمان خان ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

May 18, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

عید کے موقع پر اپنے مداحوں کیلئے نئی فلموں کا تحفہ دینے والے سلمان خان ایک بار پھر نئی فلم کا تحفہ دیں گے۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی نئی فلم 'بھارت میں ایکشن میں نظر آئیں گے جو کہ 2019میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی عباس ظفرکی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'بھارت کی شوٹنگ جاری ہے جبکہ فلم میں نہ پریانکا چوپڑا ایک طویل عرصے کے بعد پھر سے سلمان خان کی ہیروئین بنیں گی بلکہ باغی ٹو کی اداکارہ ڈیشا پٹانی بھی سلمان خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی جسکا باقاعدہ اعلان علی عباس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا ہے ۔

علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بھارت2014'میں بننے والی جنوبی کورین فلم 'Ode To My Father'کی کاپی ہے جس میں سلمان خان اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم 2019میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔