لٹل شیف: پیزا اسنیک

May 19, 2018

ننھے ساتھیو! رمضان المبارک کے ساتھ ہی آپ سب کی گرمیوں کی چھٹیوں کا بھی آغاز ہونے والا ہے، تو کیوں نہ اس رمضان افطاری تیار کرنے میں آپ امّی جان کی کچھ مدد کریں۔ پریشان نہ ہوں ہم آپ کی مشکل آسان کر دیتے ہیں، اس ہفتے ہم مزیدار ’’پیزا اسنیک‘‘ کی ترکیب بتارہے ہیں، اسے بنائیں اور اپنا دسترخوان سجائیں۔

پیزا اسنیک تیار کرنے کا طریقہ

اجزاء

مرغی …… ایک پیالی (ابال کر ریشے کر لیں)

کالی مرچ …… ایک چوتھائی چائےکا چمچ

کیچپ …… آدھی پیالی

شملہ مرچ…… ایک عدد (چوکور کاٹ لیں)

چیڈرچیز(پنیر) …… ایک پیالی

ٹماٹر…… ایک عدد (چوکور کاٹ لیں)

ڈبل روٹی سلائس…… آٹھ سے دس عدد

ترکیب:

٭… ڈبل روٹی کے گول سلائس کاٹ لیں، پھر اس پر پرکیچپ لگائیں۔

٭… اب پہلے سے ابلی ہوئی مرغی کے ریشے کر کے اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

٭… اب اسے کچپ لگے ہوئے سلائس پر پھلالیں پھر اس کے اوپر شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈال کر چیڈر چیز ڈالیں۔

٭… اب انہیں آٹھ سے دس منٹ کے لیے اوون میں بیک کر لیں۔

لیجیے، مزیدار پیزا اسنیک تیار ہے، خود بھی کھائیے اور گھر والوں کو بھی کھلائیں۔