سکھر پولیس کا جوئے کے اڈے چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 10جواری گرفتار

May 20, 2018

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر پولیس کا سماجی برائیوں بالخصوص آکڑا پرچی اور جوا کے اڈے چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے جوئےمیں ملوث 10جواریوں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے آکڑا بکس، موبائل فونز، نقد رقم و دیگر سامان برآمد ہوا ہے جن کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کے مطابق رمضان المبارک میں امن و امان کی فضاء کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے بھی پولیس کی جانب سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔