ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

May 20, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے ریڑھی گوٹھ کے قریب جمعہ و ہفتے کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 35سالہ عمار خان ولد نور ذاد خان کے نام سے کی گئی جو کہ لانڈھی کا رہائشی تھا،گلستان جو ہر کے علاقے بلاک نمبر 15کامران چورنگی کے قریب ہفتے کی علی الصبح ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 65سالہ قمر ولد عبدالسلام کے نام سے کی گئی جو کہ گلستان جو ہر کا رہائشی تھا ۔