بھارت میں ایک اور مسلمان گاؤ رکشک کی بھینٹ چڑھ گیا

May 20, 2018

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ہندو انتہاپسندی کا ایک اور واقعہ اس وقت پیش آیا جب انتہا پسندوں نےایک اور مسلمان کو گاؤ رکشک کی بھینٹ چڑھا دیا۔

مدھیہ پردیش کےضلع ستنا میں انتہا پسندوں نے گائے ذبیحہ کے الزام میں ریاض نامی شہری کو اس کےدوست کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔ 45 سالہ مسلمان شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے قتل اور تشدد کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔