پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گوجرانوالہ میں کارروائی

May 20, 2018

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت شربت کی تین ہزار سے زائد بوتلیں تلف کردیں ، فیکٹری سیل اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے مطابق شمع کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت شربت تیار کرنیوالی فیکٹری کو سیل کرتے ہوئے مضر صحت شربت کو تلف کردیاگیا۔

فیکٹری میں ٹیکسٹائل میں استعمال ہونےو الے رنگوں اور مختلف کیمیکلز سے شربت تیار کیا جا رہا تھا ،جبکہ شربت میں استعمال ہونیوالا پانی بھی صاف نہیں تھا ۔