فلم ’مشن امپاسیبل-فال آؤٹ‘کی نئی جھلکیاں منظرعام پر

May 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار ایک بار پھر مشن امپاسیبل پر روانہ ہوگئے ہیں۔

جی ہاں ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورہولی وڈ بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی چھٹی فلم مشن امپاسیبل -فال آؤٹ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کرسٹوفر میک کوئیرے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر نامکمل مشن کی تکمیل کرتے دکھائی دینگے۔

فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز،ریبیکا فرگوسن،ونگ رہیمز، سیمون پیگ،مچل موناگھن، سیان ہیرس، ہینری کیول اور ونیسا کربے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

ٹام کروز اور جے جے ابرامز کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 27جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔