فلم ’ریس تھری‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

May 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے دبنگ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘کے دلچسپ ٹریلرنے جہاں جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی وہیں اب اس کے نئے گانے کی ویڈیوبھی شائقین کو خوب بھا رہی ہے۔

ہیرئیے کے بول پر مبنی یہ گانامیٹ بروز فیٹ،ڈیپ منی اور نیپا بھاسن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی بھی میٹ بروز نے ترتیب دی ہے۔

فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان اور جیکولین فرنینڈز مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرننڈس ،ڈیزی شاہ، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوچا ہیکڈے شامل ہیں۔

واضح رہے یہ فلم ریس کی تیسری کڑی ہے جو عید الفطر پرسینماگھروں کی زینت بنے گی۔