تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ ،3ماہ میں 8 ہزار سکولوں کا معائنہ

May 21, 2018

پشاور(جنرل رپورٹر)خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے شروع کیے گئے سکول کوالٹی مینجمنٹ انیشیٹو پروگرام کے ذریعے سکولوں کی مانیٹرنگ میں تیزی آگئی ہے، محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں 3 سو سے زائد اے ایس ڈی ای اوز نے 3 ماہ میں تقریباً 8000 سکولوں کا معائنہ کیا ‘ محکمہ تعلیم کی طرف سے دیئے گئے ٹیبلیٹ پر سوال و جواب سے متعلق انٹری کی جاتی ہے جس سے کلاس میں پڑھائی، استاد کی بچوں کی رہنمائی اور سکولوں کی صفائی وغیرہ کا جائزہ لیا جاتا ہے،صوبائی حکومت نے سکول کوالٹی مینجمنٹ انیشیٹو پروگرام پڑھائی کے معیار کو جانچنے کیلئے شروع کیا ،یہ پروگرام اگلے پانچ سال تک جاری رہے گا جس سے صوبے کے سرکاری سکولوں کے تعلیمی معیار میں بہتری آسکے گی۔