علماء کی ٹارگٹ کلنگ کا مقصد مذہبی منافرت پھیلانا ہے ،علامہ قدوس ساسولی

May 21, 2018

کوئٹہ ( پ ر ) جمعیت علماء پاکستان نورانی بلوچستان کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے جنرل سیکرٹری علامہ میر عبدالقدوس ساسولی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد جان قاسمی سینئر صوبائی نائب صدر پیرسیدمومن شاہ جیلانی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ سعداللہ جان باروزئی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات صاحبزادہ مولانا حافظ محمد قاسم قاسمی نےکہا ہے کہ فورسز کی کارروائیوں کے باوجود دہشت گردی کے واقعات کا رونما ہونا المیہ ہے اور اس بات کا تقاضا کہ ابھی دہشت گردی کے خلاف بہت کچھ کرنا باقی ہے انہوں نے جے یو آئی کے رہنما مولانا حبیب اللہ مینگل کے قتل پرشدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین اور جے یو آئی کے رہنمائوں سے تعزیت کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد علماء کو قتل کرکے مسلمانوں کے درمیان مسلکی ومذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں،ان کامقصد امت کو آپس میں لڑانا ہےمگر تمام مسالک کے علمائے کرام دشمن کی سازشوں سے بخوبی واقف ہیں علماء اور مذہبی قیادت اپنے اتحاد اور یکجہتی سے ان اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔