2ون ویلرز گرفتار‘ موٹر سائیکل بھی تھانہ نیوٹائون میں بند کرا دیئے گئے

May 21, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے خصوصی سکواڈ نے 2ون ویلرز کو حراست میں لیکر تھانہ نیو ٹائون میں ایف آئی آرز درج کروا دیں جبکہ2 موٹر سائیکل دفعہ 550کے تحت تھانہ نیوٹائون میں بند کرا دیئے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بلال افتخار نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران باالخصوص سحری کے بعد مری روڈ، فلائی اوورز، پشاور روڈ، مال روڈ، ائرپورٹ روڈ اور دیگر شاہراہوں پر ون ویلنگ کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کیلئے ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کا مشترکہ خصوصی سکواڈ مختلف مقامات پر تعینات ہے جو ون ویلنگ کیخلاف کارروائی عمل میں لا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین بھی اپنا فرض ادا کریں اور حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک اور جان لیوا کھیل سے منع کریں۔