بلاول کا دورہ امریکا، ملاقاتوں کیلئے فرم کی خدمات لی گئیں

May 22, 2018

پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری کے دورۂ امریکا کے موقع پر مختلف شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں اور انٹرویوز کے لیے واشنگٹن کی لابی فرم کی خدمات حاصل کی گئیں اور ان ملاقاتوں کے لیے فرم کو ایک لاکھ ڈالرز ادا کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل پریئیر بریک فاسٹ اور سیاستدانوں سے ملاقاتوں کا انتظام لابی فرم گنسٹر اسٹریٹجیز ورلڈ وائڈ Gunster Strategies Worldwide نے کیا تھا۔

فرم کے ترجمان اور پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی کہ 2فروری 2018ء سے 2مارچ 2018ء کے درمیان گنسٹرGunster کو ہائر کیا گیا تھا۔

پیپلز پارٹی نے 2فروری 2018ء کو بلاول بھٹو کا دورہ واشنگٹن شروع ہونے سے پہلے ہی لابسٹ جوناتھن اسٹیمبر کی فرم گنسٹر کو ادائیگی کر دی تھی۔