یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

May 22, 2018

عالمی منڈی میں خام تیل اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گيا ہے جس کے بعد یکم جون سے ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے چھ روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت6 روپےفی لیٹرتک بڑھ سکتی ہے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں8 روپےفی لیٹر اضافے کاامکان ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈالرکی قدرمیں اضافےکاپورا اثربھی اگلےماہ کی قیمت پرآئےگا۔