جامع مسجد دہلی کے شاہی امام نے بیٹے کو جانشیں مقرر کرلیا

May 22, 2018

نئی دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے اپنے بیٹے کو اپنا جانشین اور نائب امام بنانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کے سامنے یہ موقف رکھا کہ شاہی امام کا لقب موروثی ہے جسے مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے جامع مسجد کے پہلے امام کو دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مولانا سید احمد بخاری نے ہائی کورٹ کے سامنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ شہنشاہ شاہ جہان نے کہا تھا کہ جامع مسجد کی امامت مسجد کے پہلے امام کے خاندان میں ہی رہے گی۔

مولانا بخاری نے کہا کہ یہ رسم و رواج صدیوں سے کسی بھی قانون سے متصادم نہیں، اس لیے شاہی امام کا لقب استعمال کرنے سے کسی کو روکا نہیں جانا چاہیے۔

مولانا بخاری کے خلاف مقدمے کے مدعیان کا موقف ہے کہ دہلی کی جامع مسجد دہلی وقف بورڈ کی ملکیت ہے اور مسجد کے ملازم کی حیثیت سے مولانا بخاری اپنے بیٹے کو نائب امام نامزد نہیں کر سکتے، مقدمہ کی سماعتیں ابھی جاری ہیں۔