گرمی سے بے حال شخص نے سولر پاور ڈ پنکھے والی ٹوپی بنا لی

May 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ضرورت ایجاد کی ماں ہے ، یقین نہ آئے تو ان صاحب کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے گرمی کا توڑ ڈھونڈ نکالا ہے ۔

کراچی میں جاری شدید ترین گرمی سے اگر آپ بھی بچنا چاہتے ہیں تو ٹوپی پہنیں ۔۔ارے صرف ٹوپی نہیں بلکہ ایسی ہوا دار ٹوپی پہنیں جس سے گرمی کا حل بھی نکل جائے اور سفر بھی آسان ہو جائے ۔

اس ٹوپی میں نصب ننھا سا پنکھا سورج سے توانائی حاصل کرتے ہوئے چلنے لگتا ہے اور دھوپ میں نکلے شخص کو گرمی سے بچاتا ہے ۔ کیوں جناب کیسی ایجاد ہے ۔۔!!!