انمول ہیرے

May 27, 2018

مرتبہ: پَروین رشید

صفحات: 224، قیمت: 500روپے

ناشر: ادبستان، 6-C، دربار مارکیٹ، نزد داتا دربار، لاہور

کتاب کا پورانام ’’انمول ہیرے، سب کے لیے‘‘ ہے۔ پَروین رشید نے اس کتاب میں دانائی و حکمت سے متعلق اہلِ علم کی باتیں یک جا کردی ہیں۔ نیز، دانائی سے متعلق احادیثِ نبویؐ بھی شامل ہیں۔ علمی، ادبی، اخلاقی اور سبق آموز اقوال کا یہ مجموعہ لائقِ مطالعہ ہے۔ کتاب مناسب طورپر شایع کی گئی ہے۔