پکوڑے فروش کےساتھ لیویز اہلکاروں کی بدسلوکی

May 23, 2018

کوئٹہ میں بارکھان کےعلاقے رکھنی میں لیویز اہلکاروں کا پکوڑے فروش کےساتھ مبینہ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیویزاہلکاروں نےلیویزتھانہ رکھنی کےساتھ لگے پکوڑےفروش کااسٹال اوردیگرسامان الٹ دیا۔اہلکاروں کی اس بد سلوکی کےواقعہ کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہو گئی۔

صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نےلیویزاہلکاروں کی بدسلوکی کےواقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنربارکھان سےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

صوبائی وزیرداخلہ نےکی پکوڑےفروش کانقصان پوراکرنےاورمعاوضہ اداکرنےکی بھی ہدایت کر دی۔

لیویزحکام کے مطابق واقعہ کی انکوائری ڈپٹی کمشنربارکھان کررہے ہیں۔ان کی رپورٹ کےبعدمتعلقہ اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی جائےگی۔