خاتون کا بینظیر انکم سپورٹ کارڈ دینے کا مطالبہ

May 24, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پی پی ٹنڈو ولی محمد کی رہائشی خاتون کارکن نے اپیل کی ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید کیا جائے۔احتجاج کرتے ہوئے مسماۃ بلقیس نے کہا کہ پی پی سے برسوں سے منسلک ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں پارٹی کے ساتھ رہی ہوں جبکہ آباؤ اجداد پی پی کے ووٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ من پسند افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کارڈ دیئے جارہے ہیں مگر تاحال تدارک نہیں کیا گیا۔