فیفا ورلڈکپ کا نغمہ تیار،ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ بھی پرفارم کرینگے

May 24, 2018

ماسکو (جنگ نیوز ) فیفا ورلڈ کپ 2018 کا آفیشل نغمہ ’’لیو اٹ اپ‘‘ تیار ہوگیا ہے۔ اسے ممکنہ طور پر جمعہ کو ریلیز کردیا جائے گا۔ نغمہ امریکی ڈی جے ڈیپلو نے تخلیق کیا ہے۔ 15 جولائی کو میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب میں اس پر ہالی ووڈ سپر اسٹار ول اسمتھ، گریمی ایوارڈ یافتہ فنکار نکی جیم اور البانوی گلوکارہ ایرا اسٹریفی پرفارم کریں گے۔ ورلڈکپ کا آغاز 14جون سے روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز 11 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ اس دوران دنیا بھر سے 10 لاکھ افراد متوقع طور پر روس کا رخ کرینگے۔ ان کی خاطر مدارات کرنے کیلئے ملک بھر کے ہوٹلز نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ہوٹلز مالکان نے مختلف شہروں میں فوڈ فیسٹولز کے انتظامات کیے ہیں، جس کے مطابق ٹرکوں میں عارضی طور پر ریستوران بنائے جائیں گے ۔