مانیٹرنگ اینڈ ایویویشن آفیسراورپروگرام آفیسر کے تحریری امتحان کے نتائج کااعلان

May 24, 2018

کوئٹہ (خ ن)بلو چستان پبلک سروس کمیشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق کمیشن کے تحت 4اپریل2018کو منعقدہونے والے تحریری امتحان میں محکمہ سماجی وبہبود ،خصوصی تعلیم خونداگی وغیر رسمی تعلیم میں مانیٹرنگ اینڈ ایویویشن آفیسر(بی17)کی آسامی کیلئے علی گل ولد اللہ بچایا،عصمت اللہ ولد محمد خیر،حبیب اللہ ولدمحمد یعقوب اور محمد وسیم ولد محمد خان جبکہ پروگرام آفیسر(بی 16)کی آسامی کیلئے عبدالباقی ولد عبدالمجید ،عادل خان ولد عبد الصمد ،عزیزاللہ ولد امیر بخش ،اور محمد وقار ولد لال محمد کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔