برطانوی خفیہ ایجنسی پہلی بار تارکین وطن کے بچوں کو بھرتی کرے گی

May 25, 2018

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس اپنی110 سالہ تاریخ میں پہلی بار تارکین وطن کے بچوں کو بھرتی کرے گی ۔

ایم آئی سکس کے سربراہ ایلکس ینگر کے مطابق تارکین وطن والدین کے بچوں کو پہلی بار ایجنسی میں شمولیت کی اجازت دی جا رہی ہے ۔

اس سے پہلے ایم آئی سکس میں بھرتی کے لیے ماں باپ دونوں کا برطانوی ہونا ضروری ہوتا تھا ۔

اب ایجنسی میں بھرتی کے لیے امیدوار کا برطانیہ میں پیدا ہونا کافی ہوگا ، ایم آئی سکس بھرتی کے لیے پہلی بار ٹی وی پر اشتہار بھی دے گی ۔