چین پاکستان کیلئے 2سٹیلائٹس خلا میں بھیجے گا

May 25, 2018

چین اگلے ماہ پاکستان کے لئے دو مشاہداتی سٹیلائٹس خلا میں بھیجے گا۔

چینی اخبار کے مطابق لانگ مارچ ٹو سی راکٹ کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے ذریعے جون میں دو سٹیلائٹس خلا میں بھیجے جائیں گے۔

یہ سٹیلائٹس پاکستان کے لیے زمین پر مشاہداتی کام کر سکیں گے۔سٹیلائٹ چینی خلائی اکیڈمی اور پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے جنوبی افریقہ کی خلائی کمپنی کے تعاون سے تیار کئے ہیں۔