لارڈز ٹیسٹ میں کھیل ختم، پاکستان 8وکٹ پر350رنز

May 25, 2018

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن گرین شرٹس بیٹسمین نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی اور اسکور 8وکٹ پر 350رنز تک پہنچاتے ہوئے ٹیم کو 166رنز کی زبردست برتری دلا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر19 اورمحمد عباس صفر پر گرین شرٹس کی جانب سے اس وقت وکٹ پر موجود ہیںجبکہ آئوٹ ہونےوالے ٹیم کے بیٹسمین میں اسد شفیق ، سرفراز احمد ، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی ہیں جبکہ بابر اعظم ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

گرین شرٹس کی جانب سے203رنز کے ٹیم کے اسکور پر اسد شفیق 59رنز بنا کر اسٹوکس کا شکار بنے ،کپتان سرفرا ز احمد بھی 9رنزبنا کر اسٹوکس کی وکٹ بنے تاہم 246کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 68رنز پر اسٹوکس کے ہاتھوں زخمی ہوکر گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔

بابر اعظم کی انجری کے بعد شاداب خان اور فہیم اشرف نےزبردست بیٹنگ کے ذریعے اہم شراکت قائم کی اور پاکستان کا اسکور 318تک پہنچایاتب فہیم اشرف 37رنز بنا کر اینڈرسن کا شکار بنے اس کے بعد شاداب خان بھی 52رنز اسکور کرکے اسٹوکس کی تیسری وکٹ بن گئےتاہم بعد میں حسن علی آئے اور صفر پر ہی اینڈرسن کوتیسری وکٹ دے گئے۔

اس سے قبل اسد شفیق اور بابر اعظم نے چوتھی وکٹ پر84رنز کی شراکت قائم کی اور اظہر علی کے آئوٹ ہونے کے بعد اسکور 203رنز تک پہنچایا۔

پاکستان نے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل 21 اور اظہر علی 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھےاور پاکستان کو کھیل کے پہلے سیشن میں 2 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

پاکستان کو دوسرے دن کا پہلا نقصان حارث سہیل کی صورت میں ہوا وہ 39 رنزاسکور کرکے مارک ووڈ کی گیند پر وکٹ کے پیچھےکیپر کو کیچ دے بیٹھےاس کے بعد 119 رنز کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 50 رنز بناکر اینڈرسن کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو ئےتھے۔