رمضان کرکٹ میں سندھ پولیس،عمر ایسوسی ایٹس اور ڈالر ایسٹ کی کامیابی

May 27, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی جمخانہ عمر ایسوسی ائٹس رمضان کر کٹ فیسٹول میںسندھ پولیس نے کوئٹہ گلیڈی ائٹر اکیڈمی کو 82رنزسے شکست دے دی،سندھ ہ پولیس نے 202رنز اسکورز بنائے،فضل ِ سبحان69، شہریار غنی53, گوہر علی44اور آغا صابر نے 22رنز بنائے،زین اللہ نے دو وکٹ حاصل کی،جواب میں کوئٹہ گلیڈی ائٹر اکیڈمی 118رنز بناسکی،حسن خان 43اور غلام حیدر نے20رنز بنائے،فاروق حسن نے چار،آغا صابر گوہرعلی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں،،میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی توفیق کوچن والا نے سندھ پولیس کے گوہر علی کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا۔ عمر ایسوسی ایٹس نے مضبوط حریف نیشنل بینک کو 40رنز کی واضح شکست سے دوچار کرکے پانچواں نیا ناظم آباد رمضان ٹی ٹوئنٹی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میںمسلسل دوسری کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں رسائی کی مضبوط امیدوار بن گئی۔فاتح ٹیم کے سمیع الرحمن کو نصف سنچری اسکور کرنے اور آصف علی کو 17رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آوٹ کر نے پر پروفیسر اعجاز فاروقی، سابق صدرکے سی سی اے نے مشترکہ مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔دفاعی چیمپئن ڈالر ایسٹ نے 31ویں آغا خان جیم خانہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں زی اسٹیٹ کو 32رنز سے شکست دے دی۔ خرم منظور کی نصف سنچری اور رمیز عزیزکی آل راؤنڈ کارکردگی نے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ رمیز عزیز کو 49رنز کی عمدہ بیٹنگ اور 41رنز کے عوض 3وکٹیںحاصل کرنے پر ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع اور ہیڈ آف اسپورٹس ڈالر ایسٹ ظہیر احمد شیخ نے مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا۔مجاہد جیم لاہور نے گوپٹرولیم لاہور کے خلاف 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے 23ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں پہلی فتح حاصل کر لی۔ عبدالمطلب کی نصف سنچری اور رانا ارسلان کی عمدہ بیٹنگ میچ کی نمایاں خصوصیت تھی۔