کاملہ شمسی کا ناول ’’ہوم فائر‘‘ ویمنز پرائز فار فکشن کا فاتح قرار

June 08, 2018

لندن (جنگ نیوز) کاملہ شمسی کے ساتویں ناول ہوم فائر کو 2018 کا بہترین ویمنز پرائز فار فکشن کا ونر قرار دیا گیا ۔ ایوارڈ کیلئے تقریب کا اہتمام بیڈفورڈ سکوائر گارڈنز سینٹرل لندن میں ناول نگار اور پرائز فائونڈر ڈائریکٹر کیٹ موس نے کیا۔ 2018 کیلئے چیئر آف ججز سارہ سینڈز نے کاملہ شمسی کو 30000 پونڈ اور بیسی لمٹیڈ ایڈیشن برانز فیگرائن کو پرائز دیا ۔ دونوں گمنام طور پر فراہم کی گئی تھیں۔ سارہ سینڈز نے کہا کہ یہ انتہائی شاندار شارٹ لسٹ ہے ۔ اس میں گہرائی اور ورائٹی ہے ۔ نثر کا معیار انتہائی متاثر کن ہے۔ دونوں میں سے ہر ایک کتاب چیمپئن لگتی ہے۔ ہم نے خواتین کے ساتھ ڈومیسٹک ابیوز روا رکھنے کے حوالے سے بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہوم فائر شناخت محبت سیاست اور وفاداریوں کے تنازعات سے متعلق ہے ۔ اس کا تھیم انتہائی شاندار ہے ۔ یہ باکمال کتاب ہے جس کو ہم مطالعے کیلئے تجویز کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ کاملہ شمسی کواس سے پہلے بیلز پرائز اور اورنج پرائز کے لئے بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔کاملہ کی پیدائش کراچی میں ہوئی، انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی کراچی میں ہی حاصل کی اور اب وہ لندن میں مقیم ہیں۔ خیال رہے کہ ویمنز پرائز فور فکشن ایوارڈ ہر سال انگریزی زبان کے سب سے بہترین ناول کی مصنفہ کو دیا جاتا ہے۔اس ایوارڈ کا آغاز 1996ءمیں ہوا۔اس مقابلے کو جیتنے والی مصنفہ کو 30 ہزار برطانوی پونڈ ملتے ہیں۔