تھر کول ایریا سے پہلی بار کھدائی کے دوران کوئلہ برآمد

June 10, 2018

تھر کول ایریا سے پہلی بار کھدائی کے دوران کوئلہ نکال لیا گیا، 140 میٹر کی کھدائی کے بعد کوئلے کی پہلی تہہ ظاہر ہوگئی ہے۔

اینگرو کول مائنز کمپنی کے ترجمان کے مطابق مائننگ کے کام میں 140 میٹر کھدائی کے بعد کوئلے تک رسائی مل گئی ہے اورزیر زمین 140 میٹر کھدائی کے بعد کوئلے کی پہلی تہہ ظاہر ہو گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق چھبیس ماہ مسلسل محنت اور کھدائی کے بعد کامیابی حاصل ہوئی ہے، اس موقع پر کمپنی کے ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا اور نعرے لگائے۔