شاہ سلمان کامسلما نان اسلام کے نام تہنیتی پیغام

June 15, 2018

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔

شاہ سلمان نے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’ میںآپ سب لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اللہ کا شکر ہے کہ ہم رمضان اور روزوں کی تکمیل میں کامیاب ہوئے ۔ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے اچھے اعمال اور نیکیوں کو قبول فرمائے۔‘

پیغام میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ’ اللہ نے عبادت کے بعد عید کا یہ دن خوشیاں منانے کے لیے بنایا ہے۔یہ ہمدردی ، رواداری اور یک جہتی کی اقدار کے احیا کا دن ہے۔ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس کو تمام مسلمانوں کے لیے خوشیوں بھرا دن بنادے اور اس کو اسلامی قوم کے لیے خیر سے بھر دے۔اللہ کی روشن کتاب کے بعد عید اس کے عظیم پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا ہمارے لیے ایک تحفہ ہے۔