راولپنڈی:نالہ لئی میں 3 بچے ڈوب گئے

June 16, 2018

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ سے گزرنے والے نالہ لئی میں 3 بچے ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کا نالہ لئی میں بچوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، نالہ لئی میں ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 4 سے 9 سال ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈھوک کھبہ کے رہائشی مذکورہ کمسن بچے کل شام سے لاپتہ ہیں،جنہیں ریسکیو اہلکار کشتیوں پر تلاش کر رہے ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تینوں بچے آپس میں سگے بہن بھائی ہیں۔