فیفا ورلڈ کپ دیکھنے والوں پر ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی چڑھادی

June 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ماسکو میں فیفا ورلڈ کپ دیکھنے والے شائقین پر ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 8 افرادزخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ حا دثہ ہے ، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا تاہم کرغزستان سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزم کے پاس کرغستان کا ڈرائیونگ لائسنس تھا ۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ماسکو کے مشہور ریڈ اسکوائر کے قریب پیش آیا ، زخمیوں میں میکسیکو کے شہری بھی شامل ہیں، یہ افراد ماسکو میں فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے تھے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت ڈرائیور نشے میں دھت تھا جبکہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اس نے جان بوجھ کر گاڑی ہجوم پر نہیں چڑھائی بلکہ وہ تیزرفتاری کے باعث اس پر قابو نہیں رکھ سکا ۔