تین بڑی جماعتیں چیئرمین نادراکو ہٹانے پر متفق

June 18, 2018

پاکستان کی 3بڑی جماعتوں نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے پر اتفاق کرلیا ۔

جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ن لیگ ، پی پی اور پی ٹی آئی کے نمائندوں نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے پر اتفاق کرلیا ۔

ن لیگ کے طارق فضل چوہدری ،پی پی کے مصطفیٰ نواز کھوکھراور پی ٹی آئی کے شبلی فراز نے نادرا کی طرف سے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کے ہاتھوں میں پہنچنے کا الزام لگایا ۔