جماعت اسلامی کے تحت ادارہ نورِحق میں روایتی عید ملن کا انعقاد

June 19, 2018

کراچی (اسٹاف ر ورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے تحت ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم شوال کو ادارہ نورِ حق میں روایتی عید ملن منعقد ہوئی جس میں خصوصی طور پر جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے شرکت کی، عید ملن صبح 11بجے سے نمازِ ظہر تک جاری رہی ،عید ملن میں جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں، ذمہ داران اور کارکن شریک ہوئے اور ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکبا د دی، اس مو قع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امراء راشد نسیم ،اسد اللہ بھٹو ،امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،نائب امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور دیگر موجود تھے، جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے نائب صدر سمیوئل نذیر کی زیر قیادت اقلیتی نمائندوں کے وفد نے شر کت کی اور امیر سید منور حسن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی،اقلیتی نمائندوں نے اقلیتی برادری کی طرف سے جماعت اسلامی کے قائدین کو مٹھائی اور کیک کا تحفہ پیش کیا اور عید کی مبارکباد پیش کی، منورحسن نے کہاکہ ایم ایم اے کی وجہ سے امیدوں میں اضافہ ہوا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ سب مل کر کام کریں ، مل کر کام کرنے میں برکت ہے ، یہی وجہ ہے کہ مختلف پارٹیوں کے افراد ایم ایم اے میں شامل ہورہے ہیں۔