پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 25جون سے شروع

June 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کی سیریز کی تیاریوں کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 25 ،26 ،27 جون کو لاہور میں لگے گا۔کھلاڑی 24 جون کو قومی اکیڈمی میں منیجر طلعت علی کو رپورٹ کریں گے۔ٹیم تین قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے28جون کو لاہور سے براستہ دبئی زمبابوے روانہ ہوگی۔ اس سے قبل لاہور میں کوچ مکی آرتھر،ٹرینر اور فزیو کی موجودگی میں ان فٹ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔ جن کھلاڑیوں کی فٹنس چیک کی جائے گی ان میں بابر اعظم، رومان رئیس، عماد وسیم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔