ناٹنگھم میں انگلینڈ کا آسٹریلیا کیخلاف عالمی ریکارڈ

June 19, 2018

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5ایک روزہ میچوںپر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں انگلش ٹیم نے کینگروز کے خلاف عالمی ریکارڈ مجموعہ 481 رنز صرف 6 وکٹ پر ترتیب دے دیا ہے۔

ناٹنگھم میں جاری ون ڈے میں مہمان آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو انتہائی غلط ثابت ہوا ۔ انگلش ٹیم ٹاس ہارنے پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلکل مایوس نہیں ہوئی اور بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی ریکارڈ اسکور ترتیب دے دیا ۔

انگلش ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز 147، جونی بیئر اسٹو 139، جیسن روئے 82، کپتان ایون مورگن 67رنز اسکور کرکے نمایاں رہے اور کینگروز کی کمزور بولنگ کے پڑخچے اڑا دیے اور گرائونڈ کے چاروںاطراف چھکوںاور چوکوںکی بارش کردی۔

کینگروز ٹیم نے 8بولرز آزمائے لیکن صرف جہائے رچرڈسن ہی 3وکٹیںحاصل کرسکے لیکن انہی ںبھی یہ وکٹیں92رنز کے عوض ملیں جبکہ ایک وکٹ ایشٹن اگر کے حصے میںآئی ہے۔

دوسری طرف کینگروز کو آج تیسرے ایک روزہ میچ میں جیت حاصل کرنا لازمی ہے جبکہ گزشتہ 2میچوں میںاسے شکست کا سامنا رہا ہے۔

واضحرہے کہ انگلینڈ نے آج ناٹنگھم میں آسٹریلیا کے خلاف 481کا مجموعہ ترتیب دے کر اپنی ہی ٹیم کا بنا گیا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ،جو ان کی ٹیم 2سال قبل پاکستان کے خلاف 444رنز اسکور کرکے بنایا تھا۔