اغوا برائے تاوان کے ملزم پر فرد جرم عائد

June 20, 2018

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 27جون کو شہادتیں طلب کرلیں۔ نور زمان کو جنڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے تھانہ نیوٹائون کے علاقہ میں ون ویلنگ کرنے، وارڈن اور پولیس چوکی پر حملہ آور ہونے کے الزام میں ملوث ملزمان گل زیب، حسن عبداللہ اور شاہ ویز کی ایک ایک لاکھ روپے اور ایک شخصی ضامن پر عبوری ضمانت منظور کرلی۔