نیچر انڈیکس2018،کامسیٹس یونیورسٹی کا پاکستان میں پہلا نمبر

June 21, 2018

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کو ایک بار پھر پاکستان میں نیچر انڈیکس میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے ، فہرست کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا جو اعلیٰ معیارکی تخلیقات کے رینکنگ ٹیبل2018 پر مشتمل ہے جسے سائنٹیفک پبلیکیشن ہائوس دی نیچر نے ریلیز کیا، کامسیٹس کی پریس ریلیز کے مطابق ہر سال نیچر انڈیکس گذشتہ عیسوی سال کے اعلیٰ معیار کی ریسرچ تخلیقات کی گنتی کی بنیاد پر ٹیبلز(میزانیے) شائع کرتا ہے۔ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے یونیورسٹی کی فیکلٹی کو مبارکباد دی ہے۔