منہ میں قلم لیے شاندار خطاطی کرتا معذور نوجوان

June 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

معذور ی اکثر انسان سے اس کے خواب چھین لیتی ہے اور اسے اس حد تک مجبور کر دیتی ہے کہ وہ اپنے خواب کو خواب ہی رہنے دیتا ہے لیکن دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنی اس کمزوری کو صلاحیت میں تبدیل کر لیتے ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود بھی ہمت اور حوصلہ نہیں ہارا اور اپنالکھنے پڑھنے کاشوق پورا کیا ہے۔

7سال کی عمر میں دونوں ہاتھوں سے معذور ہو جانے والے اس نوجوان نے اپنے منہ میں قلم دبا کر اس سے لکھائی کرنا چاہی تو لوگوں کو یقین نہ آیا کہ وہ ایسا کر پائے گا یا نہیں تاہم اس نے شوق کے آگے کسی کی نہ سنی اور نہایت مہارت سے چینی زبان لکھنی شروع کر دی۔

اب یہ نوجوان اپنے منہ میں قلم دبا کر کوئی بھی لفط لکھ سکتا ہے ۔

ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ حوصلے بلند ہوں تو انسان کیا کچھ نہیں کر سکتا بس ضرورت ہے تو تھوڑی سی ہمت اور سچی لگن کی۔