انگلش فٹبال ٹیم کی پلاننگ غلطی سے لیک ہوگئی

June 22, 2018

ماسکو ( جنگ نیوز ) انگلش ٹیم اتوار کو ورلڈ کپ میں پاناما کا سامنا کرے گی۔ ٹیم کی پلاننگ میچ کیلیے کیا ہوگی یہ راز غلطی سے فاش ہوگیا ہے۔ میڈیا پر ایسی تصویر گردش کررہی جس میں انگلش اسسٹنٹ منیجر گیم پلان لیے کھڑے ہیں۔ اسکیچ میں واضح طور پر کھلاڑیوں کے نام اور ان کی پوزیشن دیکھی جاسکتی ہے۔ حکمت عملی کے مطابق انگلش منیجر گیرتھ سائوتھ گیٹ رہیم اسٹرلنگ کو ڈراپ جبکہ روبن لوفٹس چیک اور مارکوس رشفورڈ کو کھلانے سے متعلق سوچ رہے ہیں۔