لودھراں، 2خواتین سے زیادتی،نہم کی طالبہ کو اغوا کرلیا گیا

June 22, 2018

لودھراں،کبیروالا،سرائے سدھو (نمائندہ جنگ،نا مہ نگاران) 2خواتین سے زیادتی ،نہم کی طالبہ کو اغوا کرلیا گیا تفصیلات کے مطا بق کبیروالا مو ضع مست پور کے حیدر عبا س کی اہلیہ (ع) کو کھوہ ایکاء والہ کے نزدیک محمد ارشد نے بھانہ مویشیاں میں لے جا کر زیادتی کی سٹی پو لیس نے مقد مہ درج کر لیا ہےعلاوہ ازیں لودھراں ریلوے روڈ کے عبدالمجید نے الزام لگایا ہے کہ میری غیر موجودگی میں ذیشان اور اس کے والد روشن نے نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ میری بیٹی کو میرے حادثہ کی جھوٹی اطلاع دے کر اغوا کر لیا اور ستر ہزار نقدی بھی ساتھ لے گئے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔سرائے سدھو موضع جسو کانویں میں زمیندار کے ملازم نے گھر میں اکیلی لڑکی کو دیکھ کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا مزاحمت پر تشدد بھی کیاشور شرابے پر اہل محلہ نے جان بخشی کروائی پولیس تھانہ سرائے سدھو موقع پر نہ پہنچی جس پر لڑکی اور اہل علاقہ نے اڈا چوپڑ ہٹہ کے مقام پر جھنگ روڈ رات گئےبلاک کرکے احتجاج کیا پولیس نے کارروائی کا وعدہ کیا جس پر روڈ کھول دیا گیا۔