فاروق ستار نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر لیا

June 22, 2018

رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئےجہاں انہوں نے ریٹرننگ افسر کے فیصلہ کے خلاف ٹریبونل سے رجوع کر لیا ہے۔

ڈاکٹرفاروق ستار کے الیکشن اسکروٹنی فارم ریٹرننگ افسر نے مسترد کردیے تھے۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے فاروق ستار کے این اے245 کے لیےجمع کرائے گئے کاغذات مسترد کیے گئے تھے۔

اب تک 98 امیدوار ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلے کے خلاف ٹریبونل سے رجوع کر چکے ہیں۔