سری دیوی مرنے کے بعد بھی بہترین اداکارہ

June 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں 19ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ(آئیفا)کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی مرنے کے بعد بھی بہترین اداکارہ جبکہ عرفان خان بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔


19ویں آئیفا ایوارڈ میں اس بار ودیا ب الن کی فلم 'تمہاری سلو بہترین جبکہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو فلم 'موم اور اداکار عرفان خان کو فلم ہندی میڈیم کیلئے بہترین اداکاروں کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

صرف یہی نہیں پاکستانی اداکارہ صبا قمراور عرفان خان کی فلم ہندی میڈیم کو بہترین فلم کیلئے نامزد جبکہ ہندی میڈیم کے ہدایتکار سکت چوہدری کو بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس فلمی میلے میں بالی ووڈ کے ستاروں کی شاندارڈانس پرفارمنس نے چار چاند لگا دیئے جسے دیکھنے والوں کو خوب انجوائے کیا۔