رُشد و ہدایت: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت

June 29, 2018

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :مجھے میرے پروردگار نے نو باتوں کا حکم دیا ہے:

(۱) ظاہر و باطن میں اللہ سے ڈرنا،

(۲) انصاف کی بات کہنا غصے اور رضا مندی میں(ہر حال میں)،

(۳) افلاس اور دولت مندی دونوں حالتوں میں میانہ روی اختیار کرنا،

(۴) جو مجھ سے قطع تعلق کرے، میں اس سے قرابت کو قائم رکھوں،

(۵) جو مجھے محروم رکھے، میں اسے دوں،

(۶) جو شخص مجھ پر ظلم کرے میں اسے معاف کر دوں،

(۷) میری خاموشی غور و فکر پر مبنی ہو، میرا بولنا ذکر الٰہی ہو،

(۸) میرا دیکھنا عبرت کے لیے ہو،

(۹) اور میں نیکی کا حکم دوں۔‘‘( مشکوٰۃ ،باب البکاء والخوف)