چین میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

July 02, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ موسم کی خرابی خطرناک حادثات کی وجہ بن جاتی ہے ۔

موسم کی خراب صورتحال کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامناچین میں ڈرائیور کو اُس وقت کرنا پڑا جب اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور سڑک مٹی کے ڈھیر تلے دب گئی۔

یہ واقعہ چین کی ایک کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے لوگوں کو بیحد خوفزدہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈئنگ کے باعث سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ اس حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔