دیپیکا کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 25 ملین ہو گئی

July 07, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 25 ملین ہو گئی۔

اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے مداح نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور اگر بات کی جائے آن لائن سماجی رابطوں کی تو وہاں بھی ڈمپل گرل کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کے انسٹا گرام مداحوں کی تعداد25ملین ہو گئی ہے۔

دیپیکا اپنے فلمی کیریئر اور سرگرمیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کر کے اپنے مداحوں سیرابطے میں رہتی ہیں جسے دیکھتے ہوئے ان کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 25 ملین تک جا پہنچی ہے۔

دیپیکا پڈوکون شوبز کی دنیا میں اپنی بہترین پرفارمنس کے علاوہ بے انتہا خوبصورتی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔

دیپیکا کوسنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت سےبہت کامیابی حاصل ہوئی ہے، فلم نے 3سو کروڑکا بزنس کیا تھا۔

حال ہی میں دیپیکا پڈوکون کا نام 2018 کے بااثرشخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔