کینسر کے مرض میں مبتلا خاتون کا آپریشن سے قبل رقص

July 07, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


غم اور خوشی زندگی کا حصہ ہے لیکن مشکل وقت میں مسکرانا کسے کہتے ہیں یہ کوئی ویڈیو میں نظر آنے والی ان امریکی خاتون سے سیکھے۔

کینسر کے مرض میں مبتلا خاتون نے آپریشن سے قبل ڈانس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل پگھلا دیئے۔

امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والی خاتون چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہیں اور Longmeadow کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہوں نے اپنے ایک آپریشن سے قبل میوزک کی دُھن پر ڈانس پرفارمنس پیش کی تو ڈاکٹرز نے خوب ساتھ دیا اور خاتون کی ہمت کی داد دی۔

یوں مشکل وقت اور تکلیف میں مسکراتی زندہ دل خاتون کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔