آمدنی اور اخراجات میں بہت فرق ہے، شمشاد اختر

July 14, 2018

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ہم اپنی ضرورت سے زیادہ خرچ کرتے ہیںجبکہ ہماری آمدنی اور اخراجات میں بہت فرق ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے یہ بات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورےکے موقع پر سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اورمزید کہا کہ معاشی نمو اس سال 5.8 رہنے کی توقع ہےجبکہ زرعی اورصنعتی شعبے ترقی کررہے ہیںتاہم سرمائے کی طلب 15.6 فیصد ہےجسے دُگنا ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہرے خسارے کا قلیل مدتی حل نکالا جاتاہے مستقل نہیںاور ہم اپنی ضرورت سے زیادہ خرچ کررہے ہیںجبکہ سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں بڑھ رہی تاہم سرمایہ کاروں کو ہمیں اعتماد دینا ہے۔

نگراں وزیر خزانہ نے بتایا کہ آبادی کا بہت کم حصہ ٹیکس ادا کرتا ہے، آمدنی اور اخراجات میں بہت بڑا فرق ہے،ہمیں 6 مہینوں کے زرمبادلہ ذخائر سے کام کرنا چاہیےجبکہ مہنگائی کی توقعات بڑھیں اس سے شرح سودبھی بڑھیں گےاور عالمی مارکیٹس سے مسائل منتقل ہوں گے۔