کراچی کا ایک پورا خاندان موٹر سائیکل چور نکلا

July 14, 2018

کراچی میں اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کارچوروں کے خلاف کارروائی کی اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث خاندان کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی کا ایک پورا خاندان چور نکلا ،خاندان کے 25 افراد 10سال سے موٹر سائیکل چوریاں کررہے تھے ، اینٹی کارلفٹنگ سیل نے کھوکھر گروپ سے وابستہ دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ایس ایس پی اسد رجا نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ کھوکھر خاندان نے گزشتہ دس برس میں 2ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چور ی کرکے فروخت کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کارروائی کی صابر کھوکھر اور اشرف کھوکھر کو گرفتار کرلیا ہے ، موٹر سائیکل لفٹر فیملی سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔