ڈچز آف سسیکس اور ڈچز آف کیمبرج کی پہلی سرکاری مصروفیت

July 15, 2018

لندن (جنگ نیوز) ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈچز آف کیمبرج اینڈ ڈچز آف سسیکس نے اپنے شوہروں کے بغیر اپنی پہلی سرکاری انگیجمنٹ میں رائل باکس میں اپنی نشستیں سنبھالیں۔ کیٹ میڈلٹن اور میگھن مارکل نے ومبلڈن ٹینس کے مردوں کا دوسرا سیمی فائنل میچ دیکھا۔ ڈچز آف سسیکس امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کی سہیلی ہیں۔ گزشتہ رات کنسنگٹن پیلس میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ فائنل میں سرینا کی سپورٹ کریں گی۔ ولیمز کا کہنا ہے کہ چند برسوں سے ہماری شاندار فرینڈ شپ ہے۔ انہوں نے مچھے ومبلڈن میں سپورٹ کیا اور اب وہ ایک مختلف رول میں آرہی ہیں لیکن ہماری فرینڈ شپ ویسی ہی ہے۔